قلات میں نامعلوم چور بجلی کے چھ پولز کی تاریں اتار کر لے گئے
قلات (انتخاب نیوز) قلات کے علاقے گرانی میں نامعلوم چور بجلی کے چھے پولز کی تاریں اتار کر لے گئے۔ قلات کیسکو ذرائع کے مطابق قلات کے علاقے گرانی میں نامعلوم چوروں نے کلی سمندر کے چھ بجلی کی گیارہ ہزار کے وی کے چھ پولز سے تاریں کاٹ کر لے گئے جس سے کلی سمندر کی بجلی معطل ہوگئی ہے۔ واضح رہے کہ قلات میں کیسکو کی جانب سے رات بارہ بجے سے صبح دس بجے تک بجلی کی لوڈشیڈنگ کی جاتی ہے۔
Load/Hide Comments


