خضدار، پولیس کی کارروائی،5 ملزمان گرفتار، جدید اسلحہ برآمد
خضدار(انتخاب نیوز)ایس ایچ او صدر تھانہ خضدار کی ایک بڑی کامیاب کاروائی شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد پانچ ملزمان گرفتار اسلحہ اور بھاری مقدار میں ایمونیشن برآمد ،تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی خضدار سید جاوید اقبال غرشین اور ڈپٹی کمشنر خضدار ریٹائر محمد الیاس کبزءکی حکم پر ڈی ایس پی سٹی میانداد عمرانی ایف سی میجر میجر خضرکی نگرانی میں ایس ایچ او صدر عطاءاللہ جاموٹ ایڈیشنل ایس ایچ او عبدالحق نوتانی قائمقام ایس ایچ او سٹی عبدالوہاب ساسولی سی آئی اے انچارج مقبول احمد موسیانی زاہد مصطفی ودیگر ایف سی ، لیویز ، اور پولیس کی بھاری نفری نے گزشتہ شب زیرینہ کھٹان ایریا میں چھاپہ مار کاروائی کی گئی، چھاپے کے دوران کے دوران پولیس کو دیکھ کے ملزمان نے جدید خودکار اسلحہ سے فورسز پر فائرنگ شروع کردی، معجزانہ طور پے تمام فورسز محفوظ رہے ، پولیس اور دیگر فورسز کی ایک گھنٹے سے زائد فائرنگ کے تبادلے کے بعد پانچ ملزمان کو گرفتار کرکے دو کلاشنکوف اور دو آٹومیٹک شارٹ گن اور بھاری مقدار میں گولیاں بھی برآمد کرلیا جبکہ دیگر ملزمان رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے کے فائرنگ کرتے ہوئے نزدیکی پہاڑوں میں فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ،ملزمان کے خلاف مختلف مقدمات درج کرکے کاروائی شروع کردی یاد رہے ایس ایچ او صدر تھانہ خضدار عطاءاللہ جاموٹ نے اس سے قبل بھی اس سے ایریا میں چار ملزمان کو کلاشنکوف سمیت گرفتار کر چکا ہیں اور مزید ملزمان سے اہم انکشافات کی متوقع ہیں۔


