کوئٹہ،بر قی لائنوں کی مرمت کے سلسلے میں بجلی بند رہے گی ، کیسکو
کوئٹہ(انتخاب نیوز)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) کے اعلامیہ کے مطابق برقی تنصیبات اورلائنوںپر ضروری مرمت کے کاموںکے سلسلے میں 22اکتوبرکو کوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن کے اولڈسمنگلی، پی اے ایف ،انٹرکنیکٹر،بروری روڈ، نواںکلی، عالم خان فیڈروں سے صبح11بجے سے دوپہر2بجے تک بجلی بندرہے گی۔ اسی طرح 23اکتوبرکو (بروزاتوار)سریاب گرڈاسٹیشن کے سیٹلائٹ ٹاون، سرکی روڈ،جڑسا، غازی، نواب خیر بخش مری فیڈروں سے صبح10بجے سے دوپہر2بجے تک جبکہ مری آبا د گرڈاسٹیشن کے گلستان اور کوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن کے پی ٹی وی فیڈروں سے دن 12بجے سے سہ پہر3:30بجے تک نیز اِسی گرڈکے اسٹیڈیم اور سٹی فیڈروں سے دن ایک بجے سے شام پانچ بجے تک بجلی بندرہے گی ، اسکے علاوہ خضدارگرڈاسٹیشن سے صبح8بجے سے دن12بجے تک جبکہ اُسی روز132KVمند اور خاران گرڈاسٹیشنوں کے تمام فیڈروں سے صبح10بجے سے سہ پہر3بجے تک بجلی بندہوگی۔علاوہ ازیں 24اکتوبرکو (بروزپیر) کوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن کے اولڈسمنگلی، انٹرکنیکٹر، پی اے ایف، بروری روڈ، نواںکلی، مالک ،عالم خان فیڈرزاورانڈسٹریل گرڈ کے اولڈپشتون آباد فیڈر سے صبح10بجے سے دوپہر2بجے تک جبکہ انڈسٹریل گرڈاسٹیشن کے اولڈپشتون آباد، عاصم آباد، شموزئی، شاہنواز، ایف جی ایس فیڈروں سے دن 12بجے سے 3بجے سہ پہر تک بجلی بندہوگی نیز اُسی روزسریاب گرڈاسٹیشن کے سریاب ون، سریاب ٹو، جڑسا، دلدارکاریز،واسا، لیاقت بازار، جائنٹ روڈ، خیر بخش مری، کرانی اور ہزارہ ٹاون فیڈروں سے دن 11:30بجے سے شام 4بجے تک بجلی بندرہے گی ، دریں اثنائ24اکتوبرکے روز کوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن کے عالم خان، مالک ، نواں کلی فیڈرز اور شیخ ماندہ گرڈاسٹیشن کے جبل نور، ویسٹرن بائی پاس، کڈنی، داریم، دوستین، خروٹ آباد، ائیرپورٹ فیڈروں سے دن ایک بجے سے شام 5بجے تک جبکہ مری آباد گرڈاسٹیشن کے مری آباد،سید آباد،طوغی روڈ کانسی ون، کانسی ٹو فیڈروں سے دن 12بجے سے شام 4:30بجے تک بجلی بندرہے گی نیز اُسی روز مستونگ گرڈاسٹیشن سے صبح10بجے سے دوپہر2بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔ تاہم کیسکونے اس دوران بجلی بندش پر زحمت کےلئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت کی ہے۔


