ماشکیل میں یوٹیلیٹی اسٹور کا عدم قیام، مہنگائی نے غریب کی کمر توڑ دی

ماشکیل (انتخاب نیوز) ماشکیل میں یوٹیلیٹی اسٹور نہ ہونے سے مہنگائی نے غریب عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے ہر نئے دن کے ساتھ اشیا خورونوش کی قیمتیں بڑھنے سے لوگوں کی مشکلات میں مزید اضافہ، یوٹیلیٹی اسٹور کے قیام سے مہنگائی کو کنٹرول کرنے اور غریب باسیوں کو ریلیف مل سکتا ہے اسی ہزار آبادی پر مشتمل سرحدی تحصیل ماشکیل یوٹیلیٹی اسٹور سے محروم ہے جبکہ آسمان سے باتیں کرنے والی مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے کوئی اقدامات نظر نہیں آ رہے ہیں دکاندار اپنی مرضی کے مطابق اشیا خورونوش فروخت کر رہے ہیں علاقے کے سیاسی و سماجی حلقوں نے متعلقہ حکام سے ماشکیل میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے فوری طور پر یوٹیلیٹی اسٹور کی فراہمی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ عام آدمی کو ریلیف مل سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں