الیکشن کمیشن کے فیصلے پر اعتراض ہے تو قانونی راستہ اختیار کیا جائے، زمرک خان
کوئٹہ (انتخاب نیوز) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما و صوبائی وزیر خوراک انجینئر زمرک خان اچکزئی نے کہا ہے کہ توشہ خانہ فیصلہ، الیکشن کمیشن نے اپنے دائرہ اختیار میں رہ کر کیا ہے،الیکشن کمیشن اپنے دائرہ اختیار میں رہ کر فیصلے کرنے کا آئینی حق رکھتا ہے کسی کو الیکشن کمیشن کے فیصلے پر اعتراض ہے تو قانونی راستہ اختیار کرے آئین ہر کسی کو یہ حق دیتا ہے کہ کسی فیصلے کیخلاف اعلیٰ عدالتوں سے رجوع کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ انصاف نہیں کہ فیصلہ حق میں ہو تو ٹھیک اور خلاف ہو تو غلط ہے موجودہ حالات میں پاکستان مزید بحرانوں کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہا کہ سیاست شائستگی کا نام ہے، صبر و تحمل اور شائستگی کا دامن کسی صورت نہیں چھوڑنا چاہیئے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کیخلاف فیصلہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اپنے دائرہ اختیار میں رہ کر کیا ہے۔ الیکشن کمیشن اپنے دائرہ اختیار میں رہ کر فیصلے کرنے کا آئینی حق رکھتا ہے۔ کسی کو الیکشن کمیشن کے فیصلے پر اعتراض ہے تو قانونی راستہ اختیار کرے۔ آئین ہر کسی کو یہ حق دیتا ہے کہ کسی فیصلے کیخلاف اعلیٰ عدالتوں سے رجوع کیا جائے۔ تحریک انصاف بھی یہ حق رکھتی ہے کہ اگر ان کو فیصلے پر اعتراض ہے تو قانونی راستہ اختیار کرے۔ یہ انصاف نہیں کہ فیصلہ حق میں ہو تو ٹھیک اور خلاف ہو تو غلط ہے۔ موجودہ حالات میں پاکستان مزید بحرانوں کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ سیاست شائستگی کا نام ہے، صبر و تحمل اور شائستگی کا دامن کسی صورت نہیں چھوڑنا چاہیے۔


