اسمبلی کے سامنے احتجاج کرنیوالوں کی گرفتاری قابل مذمت ہے، نصیر شاہوانی
کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان اسمبلی اجلاس میں پوائنٹ آف آرڈر پر اظہار خیال کرتے ہوئے بی این پی کے پار لیمانی لیڈر ملک نصیر احمد شاہوانی نے کہا کہ آئے روز اسمبلی کے سامنے احتجاجی مظاہرے ہوتے ہیں لوگ اپنے حقوق کے لئے اسمبلی کے سامنے آتے ہیں حکومت انکے مسائل کو حل کرنے کی بجائے انہیں گرفتار کرتی ہے فیریو تھراپسٹس ،لواحقین کوٹہ کے لئے احتجاج کرنے والوں کو گرفتار کیا گیا ان سے ڈائیلاگ کیاجائے اور مسائل کو حل کیا جائے۔ اس موقع پر اجلاس سے واک آﺅٹ بھی کیا گیا۔
Load/Hide Comments


