جیکولین فرنینڈس نے ہندوستان سے بھاگنے کی کوشش کی: ای ڈی کا الزام

نئی دہلی(ویب ڈیسک) انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے آج دہلی کورٹ کو بتایا کہ اداکارہ جیکولین فرنینڈس نے اس وقت ہندوستان چھوڑنے کی کوشش کی جب وہ 200 کروڑ روپے کے بھتہ خوری کے کیس میں زیر تفتیش تھیں۔
بھارتی اداکارہ کی جانب سے مستقل ضمانت کی درخواست پر کورٹ میں سماعت کے دوران ایجنسی نے عدالت کو بتایا کہ جیکولین فرنینڈس نے اپنے موبائل فون سے ڈیٹا ڈیلیٹ کرکے تحقیقات کے دوران ثبوتوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی۔
انہوں نے اداکارہ پر یہ الزام بھی لگایا کہ وہ تفتیش میں تعاون نہیں کررہی ہیں اور وہ ملک چھوڑنا چاہتی ہیں لیکن ’لک آؤٹ سرکلر‘میں ان کا نام ہونے کی وجہ وہ باہر نہیں جاسکتیں۔عدالت نے انفارسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کو حکم دیا کہ وہ اداکارہ کو متعلقہ دستاویز فراہم کرے جبکہ کیس کی سماعت 10 نومبر تک ملتوی کردی گئی ہے۔
Load/Hide Comments