دکی، کوئلے سے لوڈ 7 ٹرک قبضے میں لیکر خالی کرلئے گئے

دکی : کلی پرانا دکی میں کوئلے سے لوڈ متعدد ٹرک قبضے میں لیکر خالی کرلئے گئے۔پولیس کے مطابق خالی ہونے والی ٹرکوں کی تعداد چار ہےںجبکہ ذرائع کے مطابق سات ٹرک خالی کرلئے گئے ہیں۔واقع ناصر اور ترین قبیلے کے درمیان کوئلہ زمین اور خونی تنازعے کا شاخسانہ ہےاس سلسلے میں کلاخان ترین کول کمپنی کے گروپ محبوب خان ترین وغیرہ کی جانب سے چند دن پہلے اشتہار جاری کرکے کوئلے کی لوڈنگ بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔خالی ہونے والی کوئلے کی ٹرکیں ناصر کول،اور ٹرائیبل ناصر سے لوڈ ہوکر پنجاب جارہی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں