ایرانی بارڈر کی بندش اور کاروبار میں رکاوٹ کی ذمے دار ضلعی انتظامیہ ہے، پنجگور ڈسٹرکٹ بار

پنجگور (انتخاب نیوز) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن پنجگور نے اپنے جاری بیان میں پنجگور ایرانی بارڈر کی بندش پنجگور کے غریب لوگوں کے کاروبار پر خلل اور ذاتی مفاد کیلئے رکاوٹ پیدا کرنے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسکی ذمہ دار ضلعی انتظامیہ ہے پنجگور انتظامیہ اور کچھ مافیا ایک شازش کے تحت بارڈر بند کرنے میں مصروف ہیں اس وجہ سے لوگ در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں مگر ضلعی انتظامیہ اس کے ذمہ داران عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولت اور آسانی پیدا کرنے کے بجائے دن رات اپنے جیب بھرنے میں مصروف ہیں۔ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن نے مزید کہا کہ حکومت بلوچستان نے 30 نومبر 2021ءکو فیصلہ کیا کہ مکران کے تمام انٹری پوانٹ میں ضلع پنجگور کے لوگ شناختی کارڈ جمع کرکے اپنے ڈرائیور اور ہیلپر کا نام درج کرکے بارڈر سے اپنا کاروبار کرسکتے ہیں، اس فیصلے کے مطابق مکران میں گوادر مند بلو بلیدہ ماشکیل ڈسٹرکٹ خاران میں لوگ شناختی کارڈز کے ذریعے کاروبار کررہے ہیں لیکن بدقسمتی سے پنجگور کے غریب مظلوم عوام کے گلے میں ٹوکن اور اسٹیکرز کے غلامانہ طوق ڈالکر ان کو ضلعی انتظامیہ نے ایک ایسے چکر میں ڈال دیا ہے کہ عوم سرگرداں ہیں، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن نے مزید کہا کہ پنجگور انتظامیہ پورے طور پر حکومتی فیصلے پر عملدرآمد کرکے ٹوکن اسٹیکرز سسٹم کو ختم کریں، بصورت دیگر ڈسٹرکٹ بار پنجگور آئینی درخواست کے ذریعے انتظامیہ کے ان تمام ہتکنڈوں کو عدالت عالیہ میں رجوع کرے گی کیونکہ آئین کے آرٹیکل 18ہر شہری کے آزادانہ روزگار کی ضمانت دیتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں