گوادر، پہاڑی تودے تلے دبے 3 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں، ایک کی تلاش جاری
گوادر (انتخاب نیوز) پہاڑی تودہ کے ملبے کے نیچے سے تین افراد کی نعشیں ریسکیو کرلیے گئے ،ایک بچے کی نعش ابھی تک ملبے تلے دبے ہوئی ہے ،ضلعی انتظامیہ کے اعلی عہدہ دار نے آن لائن کو بتایا کہ پانچ روز قبل جیونی کے مقام پر پہاڈی تودہ کے ملبے کے نیچے دبے چار افراد میں سے تین کی نعشیں جمعرات کو ریسکیو کر لی گئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ حادثے کے پانچ روز بعد مسلسل جاری ریسکیو آپریشن کے دوران شجاع اور جواسط اور ایک شخص کی لاشیں ملبے کے نیچے سے نکال لی گئی جبکہ تیسرے بچے کا ہاتھ ابھی بھی نظر آرہا ہے جسے بہت جلد ریسکیو کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ حادثہ کے مقام پر ریسکیو آپریشن جاری ہے، پانی آگے آنے کی وجہ سے تلاش کے کام میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،شجاع اور جواسط کی میتوں کو تابوت میں ڈال کر جائے وقوع پر نمازِ جنازہ بھی ادا کردی گئی تین نعشوں میں دو کا تعلق بندری جبکہ ایک کا تعلق پانوان سے بتایا جاتا ہے جنکی میتیں تدفین کے لیے انکے آبائی علاقوں میں روانہ کردیئے گئے۔


