پروفیسرز باشعور طبقہ ہے،جذباتی نعروں سے دھوکہ نہیں دیا جاسکتا، بی پی ایل اے یکجہتی پینل

کوئٹہ،بلوچستان پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن(( یکجہتی پینل )) کے وفد نے گزشتہ روز پروفیسر طارق بلوچ (( نامزد امیدوار برائے صدارت ))  کی سربراہی میں  مستونگ کے گرلز اور بوائز کالجز جبکہ پروفیسر رازق الفت کی سربراہی میں گرلز/ بوائز کالجز پشین کا دوره کیا اور بلوچستان پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کے آئندہ انتخابات کے حوالے سے یکجہتی پینل کی گزشتہ کامیاب کارکردگی اور آئندہ کی ترجیحات کو  پروفیسروں کے سامنے رکھا اور یکجہتی اور اتفاق کے نشان یکجہتی پینل کو انتخابات کے دن کامیاب کرانے کے توقع ظاہر کرتے ہوئے  کہا کہ آج بلوچستان بھر کے کالج پروفیسرز کے علم میں ہے کہ یکجہتی پینل نے کس طرح سے زبانی دعووں کو مسترد کرتے ہوئے صداقت اور دیانت کے ساتھ کالج اساتذہ کے مسائل کے حل کے لیے ٹھوس بنیادوں پر کام کیاہے ۔ پروفیسر طارق بلوچ نے کہا کہ پچھلی کامیاب کابینہ نے چارٹر آف ڈیمانڈ پر دن رات کام کرکے کالج پروفیسرز کے دیرینہ قانونی اور جائز مطالبات کو حکام بالا سے منوایاہے جو اپنی جگہ خود جد و جہد اور استقامت کا ایک روشن باب ہے۔ قائدین نے کالج اسٹاف سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پروفیسرز برادری معاشرے کا ایک باشعور طبقہ ہے اس برادری کو جذباتی نعروں اور خوش نما وعدوں سے دھوکہ نہیں دیا جاسکتا ۔ یکجہتی پینل کے تمام دوست مثبت اجتماعی فکر اور اعلیٰ مقاصد کے حصول پر یقین رکھتے ہیں یہی وجہ کہ حقوق کے حصول کے لیے ہمیشہ سچ اور آفاقی اصولوں کا سہارا لیا گیا ہے جن سے ہمیشہ پروفیسرز برادری کے عزت اور وقار میں اضافہ ہوتا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پروفیسرز ہاؤسنگ اسکیم آخری میٹنگ تک پہنچ چکی ہے اور یہ اسکیم جلد ہی منظور ہوگی انہوں نے کہا کہ یہ ایک ایسی خوش خبری ہوگی جس پر پوری برادری فخر کرے گی ۔ بلوچستان پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن(( یکجہتی پینل ))نئے لیکچراروں کو ٹائم سکیل سے محروم رکھنے کے حکومتی احکامات کا شدید مذمت کیا ہے اور  کر تیرہے گی  اور اس کے حصول کے لئے بھر پور احتجاج کرے گی جب تک اس کی بحالی ممکن نہیں ہوتی انہوں مزید کہا کہ  ابھی حال ہی کوئٹہ میں پروفیسرز گیسٹ ہاؤس کی منظوری کرائی ہے بیکٹ آفس جوں ہی اپنی اصل عمارت میں منتقل ہوگی توں ہی گیسٹ ہاؤس کی تزئین و آرائش کا کام شروع کیا جائے گا اس طرح دور و دراز سے آنے والے مرد و خواتین پروفیسرز وہاں قیام کرسکیں گے۔ اسی طرح نئی کابینہ کے انتخاب کے ساتھ ہی ہر ڈویژن میں گیسٹ ہاؤسز منظور کرائے جائیں گے تاکہ معزز ترین پیشے سے وابستہ اساتذہ کی سفری مشکلات میں کمی واقع ہو۔ بی پی ایل اے (( یکجہتی پینل )) کے وفد میں پروفیسر اسماعیل جاموٹ ، پروفیسر نوراللہ جان کاکڑ، پروفیسر اقبال ناظر، پروفیسر عمر زہری، پروفیسر بلال بلوچ اور پروفیسر آصف سمالانی پروفیسر ڈاکٹر نقیب کاکڑ پروفیسر امجد حسین پروفیسر نوشین نصیر بلوچ پروفیسر رخسانہ سلام اور پروفیسر ثمینہ ترین شامل تھے۔ مستونگ اور پشین کے گرلز اور بوائز کالجز کے پروفیسروں نے اس موقع پر یکجہتی پینل کے وفود سے مختلف امور پر سئوالات بھی کئے اور تجاویز بھی دیں۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں