سوراب، 48 گھنٹے کے اندر قتل میں ملوث ملزم آلہ قتل سمیت گرفتار
سوراب (انتخاب نیوز) چند روز قبل چشمہ سوراب کے ایریا میں مقتول نثار احمد ولد محمد حیات قوم شیخ مینگل ساکن چشمہ زہری کو نامعلوم ملزمان نے گلہ کاٹ کرکے قتل کیا تھا۔ ملزمان موقع سے فرار ہوگئے تھے جس پر سوراب پولیس نے ایس پی سوراب اللہ بخش بلوچ کی سربراہی میں ڈی ایس پی سوراب محمد یوسف ریکی،ایس ایچ او سوراب منیر عالم جتک، سینئر تفتیشی آفیسر آئی پی امیر حمزہ و دیگر ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے زہری کے علاقے چشمہ سے قتل کے مرکزی ملزم غلام اللہ ولد علی شیر قوم محمد زئی مینگل کو گرفتار کرکے ملزم سے آلہ قتل و وردات میں استعمال موٹر سائیکل کو تحویل میں لے لیا۔
Load/Hide Comments


