گھڑی چور کاریاست مخالف بیانیہ ازلی دشمن بھارت کی ترجمانی کی عکاسی کرتاہے،پیپلز پارٹی بلوچستان

کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ اور سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند جوگیزئی نے کہا ہے کہ گھڑی چور عمران نیازی شہید ذوالفقارعلی بھٹو کے خلاف بیان بازی کرکے قوم کو گمراہ نہیں کرسکتے ، گھڑی چور کاریاست مخالف بیانیہ ازلی دشمن بھارت کی ترجمانی کی عکاسی کرتاہے گھڑی چور عوام کو کرپشن کے خلاف بھاشن دینے کی بجائے پہلے اپنی چوری کا پیسہ قومی خزانے میں جمع کروائیں،پاکستان پیپلز پارٹی ملکی ترقی اور عوامی خوشحالی کی ضمانت ہے،بلاول بھٹو عوام کی آخری امید ہے پیپلزپارٹی عوامی خدمت پر یقین رکھتی عام انتخابات میں کارکنا ن کی محنت رنگ لائے گی کارکنان بلاول بھٹو کو جیت کا تحفہ دیں گے۔یہ بات انہوں نے اتوار کو پیپلز پارٹی بلوچستان کے سیکرٹریٹ میں ملاقات کرنے والے صوبائی ،ڈویژن ،ضلعی اور مختلف ونگز کے عہدیداروں کے وفدسے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر پارٹی رہنما محی الدین رند ، قاسم خان اچکزئی ، ربانی خلجی ،ملک ذیشان ،سردار سرور سلمانخیل ،اختر بلوچ ،ندیم آفریدی ، سید ایوب آغا،عصمت کاکڑ،جبار خلجی اوردیگربھی موجود تھے۔پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماوں نے کہا کہ ملک سے بے روزگاری،غربت کا خاتمہ اور پڑھے لکھے نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی پاکستان پیپلزپارٹی کا منشور ہے پارٹی جب بھی برسراقتدار آئی لوگوں کو روزگار کے مواقع فراہم کئے یہی وجہ ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی غریب عوام کے دلوں میں بستی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہی ملک کو موجودہ بحرانوں سے نجات دلانے کی صلاحیت رکھتی ہے اورپاکستان کے عوام بلاول بھٹو زرداری کو ہی اپنے مسائل کا نجات دہندہ سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان سمیت چاروں صوبوں میں فعال اور منظم ہے انشاءاللہ پیپلزپارٹی کے جیالے آئندہ عام انتخابات میں بلاول بھٹو زرداری کو جیت کا تحفہ دیں گے اور اگلے وزیراعظم بلاول بھٹو زرداری ہونگے۔۔نہوں نے کہا کہ اقتدار کی ہوس نے عمران نیازی کے ذہن کو مفلوج کردیا ہے اور وہ مسلسل اداروں اور ملک کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے پاکستان کے عوام نے عمران نیازی کے بیانے کو مستر د کردیا ہے لاکھوںکا مجمع لیکراسلام آباد جانے کا دعویٰ کرنے والے عمران نیازی صرف چند سو ہی لوگوں کو اکٹھاکرسکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران نیازی اوراسکا ٹولہ ایک بارپھر لانگ مارچ کی آڑمیں عوام کو خطرات سے دوچارکرنے نکلاہے جسکا ایجنڈا صرف ریاستی اداروں کی توہین اورسیاستدانوں کی پگڑیاں اچھالناہے ان کے مذموم مقاصدعوام جان چکے ہیں اب مزید انکے جھوٹے بیانیہ کا چورن بکنے والا نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں