بیلہ میں ٹمبر مافیا کو کھلی چھوٹ، بے دریغ کٹائی سے جنگلات تباہ ہونے لگے
بیلا (انتخاب نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کے حلقہ انتخاب آوران میں جنگلات تباہی کے دھانے پر۔ محکمہ جنگلات کے ڈی ایف کی ٹمبر مافیا سے ملی بھگت لاکھوں روپے نذرانہ لیکر جنگلات کو تباہ کردیا۔ ضلع آوران میں جنگلات کی کٹائی عروج پر، محکمہ جنگلات آوران کے ڈی ایف او نور جتک نے بیلا میں جنگلات کی تباہی کے بعد آوران میں ڈیرے ڈال دیے۔ ضلع آوران کی تحصیل جھاﺅ میں جنگلات کی بے دریغ کٹائی کا سلسلہ عروج پر۔ ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ محکمہ جنگلات ضلع آوران کے ڈسٹرکٹ فارسٹ آفیسر مبینہ فی دس ویلر فرش باڈی گاڑی سے 35000 ہزار سے 40000 ہزار نذرانہ وصول کرکے ٹمبر مافیا کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے۔ ذرائع نے یہ بھی کہا کہ بیلا کی ٹمبر مافیا نے ضلع آوران کا رخ کرلیا ہے اور ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر نور جتک آر ایف او بیلا تعینات رہ چکے ہیں۔ موصوف نے بیلا کے خوبصورت جنگلات کو تباہ کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی۔ بیلا کے بعد ڈسٹرکٹ فارسٹ آفیسر تعینات ہونے کے بعد وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کے حلقہ انتخاب ضلع آوران میں جنگلات کی تباہی کی ٹھان لی۔ ضلع آوران اور بیلا کے عوامی حلقوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو ڈپٹی کمشنر آوران سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈسٹرکٹ فارسٹ آفیسر آوران کیخلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی عمل میں لاکر ضلع آوران کے جنگلات کو مزید تباہی سے بچایا جائے۔


