فلپائن میں سیلاب اور لینڈسلائیڈنگ سے ہلاکتیں 101ہوگئیں

منیلا (ویب ڈیسک) جنوبی فلپائن میں مسلسل بارش، سیلاب، طوفان اور لینڈ سلائیڈنگ میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 101 ہوگئی جب کہ 66افراد لاپتا ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی فلپائن میں مسلسل ہونے والی بارشوں سے سیلابی صورت حال پیدا ہوگئی، سیلاب رہائشی علاقوں میں داخل ہوگیا اور اپنے راستے میں آنے والی ہر چیز کو تہس نہس کر کے رکھ دیا۔بارشوں کا سلسلہ جزیرے منداناؤ میں آنے والے طوفان کے بعد شروع ہوا اور پورے جنوبی فلپائن میں پھیل گیا۔ زیادہ تر ہلاکتیں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ہوئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں