تُرک صدر اِردوان نے کارساز پلانٹ کا افتتاح کردیا
انقرہ (ویب ڈیسک) تُرک صدر رجب طیب اردوان نے ملک کے پہلے کارساز پلانٹ کا افتتاح کردیا۔ فیکٹری شمال مغربی صنعتی شہر برسا میں 12لاکھ مربع میٹر اراضی پر بنائی گئی ہے اور توقع ہے کہ اس سے سالانہ ایک لاکھ 75ہزار گاڑیاں تیار ہوں گی۔اردوان نے کہا کہ گھریلو کار کا نہ ہونا ایک طویل مدت سے ہمارے لیے پریشانی کا سبب تھا۔
Load/Hide Comments


