ژوب کے نواحی علاقے میں بھیڑیوں نے 80 دنبوں کو ہلاک کردیا

ژوب (انتخاب نیوز) علاقہ تنگ سر کلی زکوزئی کبزئی میں گزشتہ شپ خونخوار بیڑیوں نے مولوی عبداللہ کبزئی کے 80دنبے کاٹ کر ہلاک کردیا جس سے لاکھوں روپے کا نقصان ہواہے مولوی عبداللہ کبزئی کا کہناہے کہ میں نے ایک دنبہ 15ہزار روپے سے لیکر 25 ہزارروپے فی دانہ لیا ہے وہ بھی ادھار پر لیاہے۔ انہو ں نے رکن صوبائی اسمبلی حاجی مٹھاخان کاکڑ اور دیگر اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ میرے اس نقصان کا ازالہ کیاجائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں