کوئٹہ، 8سالہ بچے سے بدفعلی کے بعد قتل کے ملزم کو عمر قید اور جرمانہ

کوئٹہ (انتخاب نیوز) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو ئٹہ جناب محمد داؤد خان ناصر نے 8سالہ بچے کو بدفعلی کے بعد قتل کر نے کے مقدمہ میں نامزد ملزم کوزیر دفعہ 302کے تحت جرم ثابت ہو نے پر عمر قیداور پا نچ لا کھ روپے جر مانہ،بچے کے ساتھ بدفعلی کر نے کا جرم ثابت ہو نے پر 10سال قید ایک لا کھ روپے جر مانہ جبکہ غیر رجسٹرڈ گاڑی کے استعما ل پر 6ما ہ قید اورہزاروں روپے جر مانہ کی سزائیں سنا دی ہیں۔مقدمہ میں نامزد ملزم محمد علی کے خلا ف پو لیس تھا نہ ائیر پورٹ روڈمیں دائر مقدمہ میں 8سالہ مقتول بچے صدیق اللہ کے والد نے مو قف اختیار کیا ہے کہ ملزم نے ان کے معصوم بچے کو ائیر پورٹ تھا نہ کی حدود سے اپنے ساتھ گاڑی میں لیجا کر اس کے ساتھ بدفعلی کا ارتکاب کیا اور پھر اس کا گلہ گھونٹ کر اسے قتل کر دیا جس پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ کا چالا ن عدالت میں پیش کیا مذکو رہ مقدمہ کا فیصلہ معزز عدالت کے جج نے گزشتہ سما عت کے موقع پرفریقین کے وکلا ء کے دلا ئل مکمل ہو نے کے بعد محفوظ کر لیا تھا جسے بدھ کو سنا تے ہو ئے عدالت کے جج نے ملزم محمد علی کو زیر دفعہ 302کے تحت جرم ثابت ہو نے پرعمرقید اور پا نچ لا کھ روپے جر مانہ کی سزا سنا ئی جر مانہ کی رقم ملزم بطور معاوضہ ادا کر نے کا پا بند ہو گا عدم ادائیگی معاوضہ کی صورت میں ملزم کو مزید ایک سال قید بھگتنا ہو گی۔ عدالت نے زیر دفعہ 377کے تحت جرم ثابت ہو نے پر بھی ملزم کو 10سال قید اور ایک لا کھ روپے جر مانہ کی سزا سنا دی ہے عدم ادائیگی جر مانہ کی صورت میں ملزم کو مزید ایک سال قید بھگتنا ہو گی۔عدالت کے جج نے زیر دفعہ 420کے تحت جرم ثابت ہو نے پر بھی ملزم محمد علی کو مزید 6ما ہ قید اور 20ہزار روپے جر مانہ کی سزا سنا ئی عدام ادئیگی جر مانہ کی صورت میں ملزم کو مزیدایک ماہ قید کی سزا بھگتنا ہو گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں