نال، گریشہ اور گردونواح سے گندم باہر لیجانے والوں کیخلاف کارروائی کے احکامات

نال (انتخاب نیوز) اسسٹنٹ کمشنر نال اکبر علی مزارزئی نے نال گریشہ اور اس کے گردونواح کے گندم ڈیلرز گندم ذخیرہ اندوزوں،اور گندم کی خرید وفروخت کرنے والے دوکانداروں کو سختی سے ہدایت جاری کرتے ہوئے بذریعہ نوٹس کہا ہے کہ ہمیں بہت سی شکایتیں موصول ہورہی ہیں نال و گریشہ اور گردونواح میں بہت سے لوگوں نے ذخیرہ اندوزی کرکے اپنے گودام گندم سے بھر دیے ہیں اور شنید میں آیا ہے کہ یہ لوگ اپنے معمولی منافع کیلئے گندم نال، گریشہ سے باہر اسمگلنگ کررہے ہیں جس سے آنے والے دنوں میں نال وگریشہ اور گردونواح میں گندم کی شدید قلت پیدا ہوگی لہٰذا انہیں سختی سے ہدایت دی جاتی ہے کہ نال اور گریشہ سے باہر گندم لیجانے پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے، اگر کسی گندم ڈیلر، یا گندم کے کاروبار سے وابستہ شخص نے خلاف ورزی کی تو اس کی لوڈ گاڑیاں ضبط کرکے قانونی کارروائی کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں