بڑے میاں لندن تو چھوٹے میاں پاکستان میں روپوش ہوگئے،مراد سعید

اسلام آباد : وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے شریف برادران پر شدید تنقید کرتے ہوئے ہوے کہا ہے کہ بڑے میاں تو بڑے میاں چھوٹے میاں سبحان اللہ،بڑے میاں لندن تو چھوٹے میاں پاکستان میں روپوش ہوگئے۔ اتوار کو اپنے بیان میں مراد سعید نے کہاکہ بڑے میاں تو بڑے میاں چھوٹے میاں سبحان اللہ۔مراد سعید نے کہاکہ بڑے میاں لندن تو چھوٹے میاں پاکستان میں روپوش ہوگئے، بڑے میاں علاج کے بہانے لندن نکل گئے چھوٹے میاں کروناء کا نام لیکر زیرزمین چھپ گئے، رسیدیں نہ بڑے میاں کو ملیں نہ ہی چھوٹے میاں کو مل رہی ہیں، بڑے میاں نے سمدھی ساتھ ملا کر لوٹ مار اور منی لانڈرنگ کرتے رہے۔ مراد سعید نے کہاکہ چھوٹے میاں بیٹے کے کلاس فیلوز اور ذاتی ملازمین کے ذریعے کرپشن کا پیسہ ٹھکانے لگاتے رہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ بڑے میاں نے آف شور کمپنیوں کا جال بچھایا، چھوٹے میاں نے جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے کام چلایا۔مراد سعید نے کہاکہ بڑے میاں قطری خط کے ذریعے بچنے کی کوششیں کرتے رہے، چھوٹے میاں درباریوں کی پریس کانفرنسوں کے ذریعے کام نکالنے کی کوششیں کررہے ہیں۔مراد سعید نے کہاکہ بڑے میاں مرکزی حکومت میں بیٹھ کر چھوٹے میاں وزیراعلیٰ بن کر وارداتیں کرتے رہے، سارے حربے آزمانے کے بعد بڑے میاں کی جان چھوٹی نہ چھوٹے میاں کی چھوٹ پائے گی۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ بڑے میاں کیطرح چھوٹے میاں کا سیاسی مستقبل بھی مکمل تاریک ہے، چھوٹے میاں بڑے میاں سے سبق حاصل کریں اور ٹامک ٹوئیاں مارنی بند کرکے سوالوں کے سنجیدگی سے جواب دیں


