وزیراعلیٰ بلوچستان کے احکامات کے باوجود بی ڈی اے ملازمین تنخواہوں سے محروم
کوئٹہ (انتخاب نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان کے احکامات کے باوجود بلوچستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی بی ڈی اے کے ملازمین تنخواہوں سے محروم، چیئر مین بی ڈی اے کی ملازم دشمنی کی انتہا ہوگئی غریب ملازمین اور درجہ چہام مزدوروں کے گھروں میں نوبت فاقوں تک پہنچ گئی غریبوں کے بچے بنیادی حقوق سے محروم ہیں چار چار ماہ تک ملازمین کو تنخواہیں اور پنش سے محروم رکھا جا رہا ہے۔ چیف سیکرٹری بلوچستان ناانصافی کا نوٹس لیں بصورت دیگر ملازمین کے حقوق کیلئے سخت احتجاج سے گریز نہیں کیا جائیگا ان خیالات کا اظہار بلوچستان لیبر فیڈریشن کے صدر خان زمان چیئر مین حاجی بشیر احمد سیکرٹری جنرل قاسم خان سینئر نائب صدر حاجی عبدالعزیز شاہوانی وائس چیئر مین نور الدین بگٹی ڈپٹی سیکرٹی جنرل عبدامعروف آزاد دین محمد محمد حسنی عابد بٹ منظور احمد آغا عارف خان نچاری میر زیب شاہوانی ملک وحید کا سی محمد عمر جتک فضل محمد یوسفزئی ظفر خان رند حاجی غلام دستگیر نصیر احمد رند نے کہا کہ بلوچستان میں لیبر قوانین اور انسانی حقو ق کی سنگین خلاف ورزی جاری ہے۔ بلوچستان میں تنخواہوں کی عدم ادائیگی۔ پرموشن اپ گریڈیشن بلوچستان میں کم سے کم اجرت 25 ہزار روپے کے قانون پر عمل نہیں ہورہا محکمہ بی ڈی اے میں ایک چیئر مین نے خلاف قانون اقدامات تحت ادارے کو یرغمال بنا رکھا ہے ملازمین اور مزدوروں کے جائز حقوق سلب کئے جا رہے ہیں۔ سپریم کورٹ کی جانب سے حکم کے باوجود بلوچستان میں سن کوٹہ پر عمل نہیں ہوریا حکومت اور وزرا راتوں رات دوران ڈیوٹی فوت ہونیوالے ملازمین کی خالی پوسٹوں پر بھرتیوں کے انٹر ویو اور ٹیسٹ کال کرکیتویہن عدالت کررہے ہیں ایسی تمام بھر تیوں کو کسی بھی وقت ختم کیا جا سکتا ہے کیونکہ سپریم کورٹ کے حکم اور آرڈر کے بعد ہونیوالی بھرتیاں غیر قانونی ہیں ان بھر تیوں سے پہلے بلوچستان میں لواحقین کی بھرتیوں کا فیصلہ قوانین کی سنکین خلاف ورزی ہے۔ وزیر اعلی بلوچستان اور چیف سیکرٹری بلوچستان ایسی سنگین خلاف ورزیوں اور قانون کی بے توقیری کرنے کا نوٹس لیں۔ مزدورورہنماؤں نے کہا کہ مسائل کے حل کیلئے ہر فورم پر بھر پور آواز بلند کی جائے گی بلوچستان لیبر فیڈریشن کے تمام تنظیمیں اور یونٹ کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں یوم مطالبات کے حوالے سے 10 نومبر 2022 بروز جمعرات کو کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں احتجاجی ریلیاں منعقد کرکے اہم چوکوں اور شاہراہوں پر مظاہرے کئے جائیں گے۔


