گنداواہ,موٹرسائیکل چھیننے کے دوران مزاحمت پر ڈآکووں کی فائرنگ سے دو افراد ہلاک

گنداواہ :گنداواہ کے علاقے میں موٹرسائیکل چھیننے کے دوران مزاحمت پر نامعلوم ڈاکووں کی فائرنگ سے 2افرادجاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق گنداواہ کے علاقے میر جت کے مقام پر نامعلوم مسلح ڈاکووں نے دو افراد نثاراحمد لہڑی اور بابر نیچاری سے موٹرسائیکل چھیننے کی کوشش کی مزاحمت پر ڈاکووں کی فائرنگ سے دونوں افراد جاں بحق ہوگئے پولیس نے نعشیں قبضے میں لیکرہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیں اور مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں