پی ٹی آئی کارکنان نے کوئٹہ میں زبردستی دکانیں بند کروا دیں

کوئٹہ (انتخاب نیوز) پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان پر حملے کیخلاف تحریک انصاف کی کال پر کوئٹہ سمیت بلوچستان کے چھوٹے بڑے شہروں میں شٹرڈاؤن ہڑتال کی گئی، صوبے میں کاروباری مراکز بند اور سڑکوں پر ٹریفک معمول سے کم رہا۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں دکانوں کو زبردستی بند کروانے کی بھی کوشش کی گئی۔ کئی علاقوں میں پی ٹی آئی کارکنان نے دکانداروں کو زبردستی دکانیں بند کرنے کا کہا اور دکانیں اور کاروبار بند کروادیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں