بولان کے علاقے میں نہاتے ہوئے 2 افراد ڈوب گئے
کوئٹہ (انتخاب نیوز) بولان کے علاقے میں نہاتے ہوئے 2افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق بولان کے علاقے گوکرت میں نہاتے ہوئے دو نوجوان محمدعالم اور تختہ ولد محمد ایوب ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔ مقامی انتظامیہ نے نعشیں پانی سے نکال کر ہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردیں جاں بحق ہونے والے نوجوانوں کا تعلق کوئٹہ سے بتایا جاتا ہے۔
Load/Hide Comments


