خاران میں نرسنگ کالج کی فی میل ٹیوٹرز کی رہائش کا بندوبست کیا جائے، عوامی حلقے

خاران (انتخاب نیوز) خاران سول سوسائٹی کے ایک اعلامیہ میں خاران کے تمام مقامی ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف سے یہ اپیل کی گئی ہے کہ وہ علاقے کے وسیع تر مفاد کو مد نظر رکھتے ہوئے نرسنگ کالج کی فی میل ٹیوٹر جو خاران میں موجود ہیں،اور ان کو رہائش کے لئے جگہ نہیں ہے،ہمارے علاقائی اور بلوچی روایات کا حصہ ہے کہ ہم خواتین کو عزت اور احترام دیتے آرہے ہیں،ہم امید کرتے ہیں کہ خاران کے مقامی ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل بلوچی اور علاقائی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے رضاکارانہ طور پر کوارٹرز سے دستبردار ہوجائینگے،واضح رہے کہ سول سوسائٹی کی مسلسل جدوجہد اور موثر آواز کی وجہ سے آج ایم پی اے ثناء بلوچ کی کوششوں سے تین سال کے بعد نرسنگ کالج میں ٹوئٹر کی تعیناتی ممکن ہوئی ہے،اور نرسنگ کالج فعالی کی طرف گامزن ہے،سول سوسائٹی خاران میں ہر اس اقدام کو سراہے گی جو تعلیم اور تعلیمی اداروں کی فعالی کے لئے اٹھائی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں