سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ سینیٹر اعظیم سواتی کی ویڈیو کا سنجیدگی سے نوٹس لینا چاہئے،امان اللہ کنرانی
کوئٹہ:سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر امان اللہ کنرانی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سوشل میڈیا میں سینیٹر اعظم سواتی سے منسوب غلیظ و حقیر وڈیو سوشل میڈیا پر گشت کررہی ہے چیئرمین سینٹ کاان کو کوئٹہ میں جوڈیشل اکیڈمی یا جج لاجز میں رہائش کی سہولت مہیا کرنے کا تسلیم کرنا عدلیہ کی تقدس کے تذلیل و تار تار کرنے کے برابر ہے اس سنگین واقعہ سے پوری عدلیہ کے سر شرم سے جھک جانے چاہئے ان کی رہائش گاہوں میں ایسے آلات کی نشاندہی ہوئی ہے اور یہ ضروری نہیں یہ حرکت اعظم سواتی کی حد تک افشاء ہوئی عین ممکن ہے یہ عمل مسلسل جاری ہے اور اس کے اندر رہائش رکھنے والے جج یا مہمانوں کی زندگی کے تخلیئے کی کوئی ضمانت نہیں کسی بھی شخص کو کسی وقت بلیک میل بھی کیا جاسکتا ہے ایسے میں سپریم کورٹ و ہائی کورٹ سنجیدگی سے اس کا خود نوٹس لیں کسی کمیشن کے تماشہ سے پہلے اپنے اندر سے اس رہائش کی تقدس و حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے فوری اقدام کریں عوام سمیت میڈیا کو اس بارے میں اعتماد میں لیا جائے تاکہ عوام کے ذہنوں سے شکوک و شبہات کا ازالہ ہوسکے


