بلوچستان پولیس میں 280 خواتین کو بھرتی کیا جائیگا، قائم مقام آئی جی
کوئٹہ (انتخاب نیوز) قائم مقام آئی جی بلوچستان چوہدری سلمان کی پریس کانفرنس۔ بلوچستان پولیس میں 280 خواتین کو بھرتی کیا جا رہا ہے، سب انسپکٹر، اے ایس آئی، کانسٹیبل رینک پر بھرتی کی جارہی ہے۔ بلوچستان پولیس میں خواتین کی شمولیت کم ہے۔ کوئٹہ میں وومن پولیس اسٹیشن ہے، تربت میں بھی جلد قائم کیا جائےگا۔ اقلیت اور خواتین کے لیے مخصوص ہیڈ کوارٹرز قائم کیا گیا ہے۔ وومن سیفٹی ایپ کے ذریعے 150 درخواستیں موصول ہوئیں۔ گھریلو تشدد سمیت مختلف شکایات ملی جنھیں حل کیا گیا۔ خواتین سائلین سے سوالات کیلئے افسران کی تربیت کرائی گئی۔
Load/Hide Comments


