لورالائی، خضدار اور خاران میں فائرنگ کے واقعات، 3 افراد زخمی

لورالائی، خضدار، خاران (انتخاب نیوز) لورالائی میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا۔ پو لیس کے مطابق منگل کو لورالائی کے علا قے کلی نیو باور لورالائی میں فائرنگ کے نتیجے میں جلات خان ولد اخترمحمد قوم اوتمانخیل ساکن کلی ٹھٹی کاکڑان زخمی ہو گیا۔ پو لیس نے زخمی کوفور طور پر طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا مزید کاروائی جا ری ہے ۔ دریں اثناءوڈھ میں گاڑی پر فائرنگ ایک شخص زخمی ہوگیا تفصیلا ت کے مطابق منگل کی صبح وڈھ میں شاہراہ پر سفر کرنے والے کار گاڑی پر مسلح افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص لیاقت ہزارہ زخمی ہوگیا جنہیں ہسپتال پہنچا یا گیا واقعہ کے بعد احتجاجاً کچھ دیر کے لئے شاہراہ ٹریفک کے لئے بھی بلا ک کیا گیا ۔ دریں ا ثناءخاران میں محمد عاقل ولد گل محمد قوم سرمستانی حسن زی کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے زخمی کردیا اور 125 موٹر سائیکل لے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں