صوبائی مشیر داخلہ نے خضدار گاڑی میں بم دھماکے رپورٹ طلب کرلی

کوئٹہ (انتخاب نیوز) صوبائی مشیرداخلہ میر ضیاءاللہ لانگو نے خضدار چمروک کے مقام پر دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت کر تے ہوئے متعلقہ حکام سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے صورت حال کا جائزہ لے رہے ہیں۔میر ضیاءاللہ نے متعلقہ حکام کو ہدایات دی کہ دھماکہ کے زخمیوں کو تمام طبی سہولیات فراہم کی جاہیں۔مشیر داخلہ میر ضیاءنے کہا کہ صوبائی حکومت عوام کے ساتھ مل کر امن دشمن عناصر کا قلع قمع کریں گے انہوں نے دھماکہ میں زخمی ہونے والوں افراد کے اہلخانہ سے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جلد اور مکمل صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں