اقبال کی شاعری اور فلسفہ خودی نوجوان نسل کیلئے مشعل راہ کی حثیت رکھتی ہے،قدوس بزنجو

کوئٹہ (انتخاب نیوز)وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کا اقبال ڈے کی مناسبت سے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ علامہ محمد اقبال نے اپنے کلام میں مسلمانوں کو جرات اور بہادری کا درس دیا، قدوس بزنجو نے کہا کہ علامہ اقبال کی شاعری میں اجتماعیت کا عنصر غالب نظر آتا ہے ، اقبال نے مسلمانوں کو اسلاف کے رہنما اصولوں پر کاربند رہتے ہوئے ان کی مکمل پیروی اور تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کی جانب راغب کیا۔وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ علامہ محمد اقبال نے سب سے پہلے دو قومی نظریے کا تصور پیش کیا۔ جس کی بنا پر مسلمانان برصغیر نے اقبال کے تصور اور قائد اعظم کی قیادت میں اپنے لیے جداگانہ ریاست کے حصول کے خواب کو عملی جامہ پہنایا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ علامہ اقبال کی سوچ و فکر اور شاعری کا محور نوجوان بھی ہیں، اقبال نے نوجوانوں کو شاہین کے لقب سے مخاطب کیا ہے۔اقبال کی شاعری اور فلسفہ خودی نوجوان نسل کے لیے مشعل راہ کی حثیت رکھتی ہے،آج کے نوجوانوں کو بھی علامہ اقبال کے فلسفہ خودی کو سمجھنا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں