مشیر داخلہ نے غلط بیانی کی ، ڈی آئی جی کو اپنے منصب کا خیال رکھنا چاہئے ، آغا حسن بلو چ

کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی آغا حسن بلوچ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بولان واقے پر اختر مینگل سے مسنگ پرسنز تنظیم کے ماما قدیر نے رابطہ کیا۔ ماما قدیر نے بتایا کہ خواتین کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ اختر مینگل نے واقعے پر آئی جی سے رابطہ کیا، قائم مقام آئی جی سے ملاقات کی گئی۔ مشیر داخلہ نے غلط بیانی کی میرے ساتھ بازیاب لوگ نہیں لاپتہ افراد کے لواحقین تھے۔ بلوچستان کے حالات کے ذمے دار ضیا لانگو جیسے سیاستدان ہیں جو حقائق مسخ کرتے ہیں۔ مشرف سے دور سے آج تک یہی کہا گیا کہ دو چار افراد لاپتہ ہیں۔ لاتپہ افراد کے مسئلے کو آج تک سنجیدہ نہیں لیا گیا۔ حکومت میں رہ کر ممکن نہیں کہ چادر و چار دیواری کی پامالی دیکھیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کو اہم مسائل سے آگاہ کردیا ہے۔ وزیراعظم سے کہا ہے کہ بلوچستان کے مسائل حل کرنے میں مدد کریں۔ ماورائے قانون و عدالت گرفتاریاں ہوں تو جمہوری و قانونی طریقے سے آواز اٹھائیں گے۔ بلوچستان میں چند جماعتیں ہیں جو آئین قانون اور پارلیمنٹ پر یقین رکھتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں