کوئٹہ، نامعلو م افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا

کوئٹہ (انتخاب نیوز) کوئٹہ میں نامعلو م افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ پو لیس کے مطابق جمعرات کو کوئٹہ کے علا قے سریاب روڈ برمہ ہوٹل کے قریب نامعلوم افراد نے رکشے پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا، پو لیس نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کاروائی کے بعدلاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی مزید کاروائی جا ری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں