صوبائی محکمہ داخلہ سے لاپتہ افراد سے متعلق اٹھائے گئے اقدامات کی رپورٹ تین روز میں طلب
کوئٹہ(خ ن)سینیٹ سیکرٹریٹ پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کی جانب سے ارسال کیے گئے ایک مراسلے میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم نامے کے تحت صوبہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے طلباء کی انکوائری اور تحقیقات کے لیے تشکیل کردہ کمیشن کے تحت محکمہ داخلہ و قبائلی امور بلوچستان کو درج ذیل اقدامات فوری طور پر اٹھانے کی درخواست کی گئی ہے جن میں شکایات کے اندراج،رائے عامہ کا حصول،اور وزارت داخلہ کے مرکزی سیل کو مطلوبہ ڈیٹا اکٹھا کرنے/منتقل کرنے کے لیے متعلقہ ڈویژنل کمشنروں کے ماتحت ہر ڈویژنل ہیڈ کوارٹر میں لاپتہ شخص سے متعلق تفصیل اور سہولت ڈیسک کے قیام کو الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا پر مشتہر کرنا اور مذکورہ معاملے سے متعلق اٹھائے گئے اقدامات کے حوالے سے 3 تین دن کے اندر رپورٹ پیش کیا جانا شامل ہے۔
Load/Hide Comments


