توکل کرمان ایک بارپھر خبروں کی زینت بن گئیں

نیویارک /برلن :امریکی کانگرس کی اسلام پسند رکن توکل کرمان ایک بارپھر خبروں کا موضوع ہیں اور ان کے سخت گیرمذہبی نظریات کے علی الرغم سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک کی طرف سے انہیں عالمی مواد کی مانیٹرنگ کمیٹی میں شامل کرنے پر تنقید کی جار ہی ہے۔فرانسیسی پارلیمنٹ کی خاتون رکن سینیٹر’نٹالی گولیٹ’ نے اخوان المسلمون کی مقرب سمجھی جانے والی توکل کرمان کو اہم عہدے پر تعینات کرنے پرفیس بک کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔دائیں بازو کی امریکی رکن کانگرس کی فیس بک کی مانیٹرنگ کمیٹی میں تقرری پر عرب اور بین الاقوامی برادری کی طرف سے سخت تنقید سامنے آئی ہے
Load/Hide Comments


