چمن، پاک افغان بارڈر پر فائرنگ، ایف سی اہلکار جاں بحق، 2 زخمی
چمن (انتخاب نیوز) چمن میں پاک افغان بارڈر باب دوستی پر افغانستان کی حدود سے فائرنگ۔ فائرنگ کے بعد افغان، پاکستان سیکورٹی اہلکاروں میں فائرنگ کے تبادلے میں ایف سی اہلکار جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔ افغان حکام کے مطابق حملہ آور طالبان کے بھیس میں تھے جن کی تلاش کا عمل جاری ہے۔ چمن میں فائرنگ کے واقعے کے بعد پاکستانی حکام کا فائر بندی کیلئے افغان حکام سے رابطہ۔ فائرنگ کے بعد باب دوستی پر آنے جانے والے پیدل شہریوں میں بھگدڑ مچ گئی۔ کسٹم حکمام کے مطابق افغانستان کی حدود شدید فائرنگ کے بعد کسٹم ہاؤس خالی کیا جارہا ہے۔ کسٹم اور امیگریشن اسٹاف کوفوری طور پر نکال دیا گیا ہے۔ پاکستانی حکام کے مطابق حملہ آوروں کی حوالگی تک باب دوستی بند رہے گا۔ علاوہ ازیں فائرنگ سے جاں بحق ایف سی اہلکار کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔
Load/Hide Comments


