کوئٹہ سول ہسپتال میں پانی کی فراہمی معطل، آپریشن اور او پی ڈی نہ ہوسکی
کوئٹہ (انتخاب نیوز) سول ہسپتال کوئٹہ میں پانی کی فراہمی معطل جس کے باعث ہسپتال کے آپریشن تھیٹرز میں کوئی آپریشن نہیں کیا گیا۔ سول ہسپتال میں پانی کی فراہمی معطل ہوگئی جس کے باعث آپریشن تھیٹرز میں کوئی آپریشن نہیں کیا جاسکا اور نہ ہی او پی ڈی کی گئی۔ پانی نہ ہونے کے باعث وہ مریض جن کے آپریشن ہونے تھے ان کے آپریشن کل متوقع ہیں یا انہیں نئی تاریخیں دیدی جائیں گی۔ او پی ڈی نہ ہونے کے باعث سیکڑوں غریب و لاچار اور پریشان حال مریضوں اور ان کے تیمارداروں کو شدید مشکلات اور کوفت کا سامنا کرنا پڑا۔
Load/Hide Comments


