پاک افغان وزراء صحت کی ملاقات، شعبے میں بہتری اور سہولیات کیلئے مشترکہ تعاون پر اتفاق
حب (انتخاب نیوز) افغانستان کے وزیر صحت ڈاکٹر قلندر عباد کی وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل سے ملاقات، دونوں وزراءکا صحت کے شعبے اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال۔ وفاقی وزیر صحت ترجمان کے مطابق وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے مختلف شعبوں پر ایک دوسرے سے تعاون پر اتفاق افغانستان کے وزیر صحت نے عبدالقادر پٹیل کو افغانستان کے دورے کی بھی دعوت دی۔ وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے افغانستان اور پاکستان کو پولیو کے خاتمے کیلئے ملکر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا دونوں ممالک کے بارڈر پر آمدورفت کا سلسلہ رہتا ہے، دونوں ممالک کو مل کر ایک جامع اور مربوط حکمت عملی تشکیل دینا ہوگی، دونوں وزراءنے پولیو کے خاتمے کیلئے پختہ عزم کا اعادہ کیا ہے، افغانستان اور پاکستان کے برادرانہ اور مضبوط تعلقات ہیں۔ افغانستان کے وزیر صحت نے کہا کہ افغانستان پاکستان کے تعلقات کو بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، صحت کے شعبے میں بہتری کیلئے بھر عملی اقدامات کررہے ہیں۔ عبدالقادر پٹیل وزیر صحت افغانستان، افغانستان میں موجود پاکستانی تین ہسپتالوں کی موجودہ صورت حال پر تفصیلی گفتگو کی۔ افغان وزیر صحت قلندر نے کہا کہ ہسپتالوں میں میڈیکل طبی آلات کی تنصیب اور درپیش چیلنجز کا بھی جائزہ لیا گیا۔ تینوں ہسپتالوں کا 80 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے، تینوں ہسپتالوں کو درپیش چیلنجز کو ترجیح بنیادوں پر حل کریں گے۔ عبدالقادر پٹیل، افغان وزیر صحت نے کہا کہ افغانستان کو ادویات، آلات اور تربیت یافتہ طبی عملے کی شدید ضرورت ہے جبکہ وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ پاکستان اس سلسلے میں بھر پور تعاون کرے گا حکومت پاکستان افغانستان کے ڈاکٹروں کی تربیت کیلئے عملی اقدامات کو یقینی بنائے گی ڈاکٹروں اور طبی عملے کی ضروریات پورا کرنے کیلئے عملی اقدامات کو یقینی بناے گی۔


