عالمی بینک کا ہاؤسنگ کیلئے 500 ملین ڈالر دینے کا وعدہ

کراچی:وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ عالمی بینک نے ہاؤسنگ کیلئے 500 ملین ڈالر دینے کا وعدہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ مرادعلی شاہ سے ورلڈبینک کے وفد نے ملاقات کی۔ عالمی بینک کے وفد کی سربراہی ریجنل ڈائریکٹر جون روم نے کی۔ ملاقات میں سیلاب کے ہنگامی کاموں سے متعلق عالمی بینک کے فنڈز سے متعلق جائزہ لیا گیا۔ترجمان کے مطابق وزیراعلی نے کہاکہ عالمی بینک نے ہاسنگ کیلئے 500 ملین ڈالر دینیکا وعدہ کیا ہے جب کہ سندھ حکومت نے 500 ملین روپے پیپلز ہاؤسنگ کمپنی کو جاری کیے ہاؤسنگ کمپنی گھروں کی تعمیر کا شفاف طریقہ کار بنا رہی ہے۔وزیراعلی سندھ نے کہاکہ ہاؤسنگ، کراچی میں سڑکوں کی تعمیر اور مرمت کا کام تیزی سیجاری ہے، 22 ملین ڈالر سے خیمے، مچھر دانیاں، ڈی واٹرنگ مشینیں خریدنے کا آرڈر دیا گیا تمام خریداری رواں ماہ کے آخرتک مکمل ہوجائیگی۔انہوں نے کہا کہ 18ملین ڈالر کی لاگت سے کراچی کی سڑکوں کی بحالی کے کام کا ٹھیکہ دیا گیا ہے جب کہ کراچی میں نکاسی آب کی بحالی کیلئے25 ملین ڈالرکیکام مراحل میں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں