چاغی، فائرنگ سے نوجوان قتل، لواحقین کا لاش کے ہمراہ پاک ایران شاہراہ پر دھرنا

چاغی (انتخاب نیوز) دالبندین کے علاقے چہتر میں فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہوگیا، مقامی انتظامیہ کے مطابق دالبندین کے علاقے چہتر میں فائرنگ سے عبد الودود نامی نوجوان جاں بحق ہوگیا، ضروری کاروائی کے لیے لاش ہسپتال منتقل کی گئی۔ بعد ازاں مقامی لوگوں نے لاش سڑک پر رکھ کر پاک ایران شاہراہ کو جزوی طور پر بند کردیا، اے سی دالبندین کے ساتھ مذکرات کے بعد شاہراہ کھول دی گئی۔ انتظامیہ کے مطابق واقعہ پرانی رنجش کا شاخاسانہ لگتا ہے، مزید تحقیقات انتظامیہ کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں