سردار عبدالرحمن کھیتران کے صاحبزادے نے اپنے دو بھائیوں پر اقدام قتل کا مقدمہ کردیا

بارکھان (مانیٹرنگ ڈیسک) سردار عبدالرحمن کھیتران کے صاحبزادے عبدالسلام شاہ نے اپنے دو بھائیوں اور 4 نامعلوم افراد کیخلاف اقدام قتل کا مقدمہ بارکھان تھانے میں درج کروا دیا۔ ذرائع کے مطابق سردار عبدالرحمن کھیتران کے صاحبزادے عبدالسلام شاہ نے اپنے دو بھائیوں انعام شاہ، دلاور شاہ اور دیگر 4 افراد کو مقدمے میں نامزد کردیا۔ ایف آر کے متن کے مطابق مذکورہ افراد نے مجھے جاتے ہوئے راستے میں روکا اور گالم گلوچ کی اور دھمکیاں دیں بعد ازاں مجھ پر فائرنگ کی، میں نے بمشکل بھاگ کر اپنی جان بچائی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں