تربت گرلز ہائی اسکول کی طالبات کا گوادر کا مطالعاتی اور تفریحی دورہ

تربت (انتخاب نیوز) گرلز ہائی اسکول کی طالبات کا اسٹڈی ٹوور پر گوادر کا دورہ، ہیڈ مسٹریس اور استانیوں نے دورے کے دوران طالبات کی رہنمائی کی۔ گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول کلگ تربت کی ہیڈمسٹریس،اورمیڈم خدیجہ بلوچ نے گزشتہ اتوار کواپنے اسکول کی طالبات کو مطالعاتی اور تفریحی دورے پر گوادر کے دورے پر لے گئیں۔ گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول کلگ تربت کی میڈم خدیجہ بلوچ نے کہا کہ کلگ اسکول کی طالبات پڑھائی میں بہت اچھی ہیں، پڑھائی کے ساتھ غیرنصابی سرگرمیاں ضروری ہیں، غیرنصابی سرگرمیوں میں صرف اسپورٹس کو اہمیت نہیں دینا چاہیے دیگر شہروں کا دورہ کرانا، انکو نئے شہر دکھانا، وہاں کے اہم مقامات پر لے جانے سے ان کی سوچنے اور سمجھنے کی صلاحیت بہتر ہوکر اپنے روشن مستقل کے بارے میں سوچنے لگتے ہیں اور جس سے وہ اچھی پڑھائی کیلئے لگن سے کوشش کرینگے، لیکن ہائی اسکولوں کے طلباء اور طالبات کو گوادر اور کوئٹہ جیسے شہروں میں دورہ کرانے کیلئے ضلعی انتظامیہ اور حلقے کے عوامی نمائندوں کا اہم کردار ہے۔ وہ اسکول انتظامیہ سے تعاون کرنا چاہیے یا اسلئے ڈسٹرکٹ اور تحصیل سطح میں بجٹ مختص کرنا چاہیے۔ انہوں نے گوادر میں خصوصی تعاون کرنے پر ہم ڈپٹی کمشنر عزت نذیر بلوچ، ایم پی اے میرحمل کلمتی ان کے پی اے نسیم کریم بخش، اے ڈی سی ذاکر کننر، زیاد بشیر، عبدالرحمن کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور تربت سے گرلز ماڈل ہائی اسکول کی پرنسپل میڈم زمرد واحد کے بھی مشکور ہیں جنہوں نے طالبات کی حوصلہ افزائی کیلئے اسکول بس فراہم کرکے تعلیم دوستی کا ثبوت دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں