کسٹم جیونی کی کارروائی، 120 ملین مالیت کے اسمگل شدہ موبائل فون پکڑ لیے

گوادر (نمائندہ انتخاب) کسٹم جیونی کی بڑی کارروائی، 120 ملین مالیت کے اسمگل شدہ موبائل فون پکڑ لیے۔ کسٹم جیونی نے ایک کاروائی کے دوران بڑی تعداد میں اسمگل شدہ موبائل فون پکڑ لیے۔ ترجمان کے مطابق کسٹم گوادر جیونی کی ٹیموں نے ذرائع کی معلومات پر سمندر میں ایک کشتی کا تعاقب کیا جس میں اسمگلر جیونی کے علاقے تاک کے ساحل پر اسمگلنگ شدہ سامان ایک گاڑی میں ڈال کر فرار ہونے کی کوشش کررہے تھے جس پر پاکستان کسٹم جیونی نے فوری طور چھاپہ مار کر بڑی تعداد میں پک اپ گاڑی میں موجود قیمتی موبائل فونز جس میں آئی فونز،موٹرولا،ایل جی سام سنگ، اوپو،ویوا شامل ہیں فوری طور پر ضبط کرلیے۔ اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے پکڑے گئے موبائل فون کی مالیت 120 ملین کے قریب بتائی جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں