بلیدہ‘ حافظ سرفراز بلیدی کا 17سالہ نوجوان بھائی لاپتہ

تربت (نمائندہ انتخاب) بلیدہ کے معروف شخصیت حافظ سرفراز بلیدی کا چھوٹا بھائی 17سالہ نوجوان عبداللہ ولد غلام جان ساکن بناپ بلیدہ جو جامعہ اسلامیہ سلفیہ چاہ سر تربت کے طالب علم ہیں،13نومبر بروز اتوار کومدرسہ میں دوران تدریس دوسرے پیریڈ سے نکل کر لاپتہ ہے، تاحال ان کے بارے میں کسی قسم کی کوئی معلومات نہیں ہیں، تربت پولیس تھانہ میں ان کی گمشدگی کی رپورٹ بھی درج کرائی گئی ہے،ان کے بارے میں کسی بھی شخص کوکسی قسم کی کوئی اطلاع ہو یا کسی قسم کی معلومات ہوں تو وہ ان کے بھائی حافظ سرفراز بلیدی کے واٹس ایپ نمبر 03361859763 یا موبائل نمبر 03128811215 پر اطلاع کرے یا پولیس تھانہ تربت کو اطلاع دے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں