سائلین کو گھر کی دہلیز پر فوری انصاف فراہمی ہمارامشن ہے، چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ
واشک (انتخاب نیوز)بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نعیم اختر افغان نے بسیمہ میں جوڈیشل کمپلیکس کی عمارت کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سائلین کو گھر کی دہلیز پر فوری انصاف فراہمی مشن ہے بسیمہ میں تعمیر ہونے والا جوڈیشنل کمپلیکس کی یہ عمارت انصاف کا قلعہ ثابت ہوگاان عمارتوں میں کچھ روحانیت ہوتی ہے جج بننا اور جج کی منصب پر کام کے لئے اللہ تعالیٰ کی طرف سے رہنمائی ہوتی ہے ان عمارتوں سے جو فیصلے ہوتے ہیں ان کی روشنیاں بہت دور دور تک جاتی ہیںانہوں نے کہا کہ عوام کی عدلیہ سے بہت سے امیدیں وابستہ ہیں جو جلد انصاف کے تقاضے کو مدنظر رکھتے ہوئے بروقت انصاف دلانے کی کوشش کرتے ہیںتقریب سے بلوچستان ہائی کورٹ کے جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ،جسٹس عبداللہ بلوچ،بلوچستان ہائی کورٹ بار کے صدرعبدالمجید کاکڑ،کوئٹہ بار کے صدر عابد پانیزئی،واشک بار کے صدر ایڈووکیٹ رحیم اللہ حاجئیزئی،جنرل سیکرٹری حبیب الرحمان بلوچ‘میر عطاءاللہ لانگو‘نظر جان عیسیٰ زئی‘ظہور احمد بلوچ و دیگر نے خطاب کیاتقریب میں خضدار بار،پنجگور بار‘خاران بار کے وکلاءسمیت علاقے کے قبائلی عمائدین شریک تھے جوڈیشل کمپلیکس پہنچنے پر لیویز فورس کے چاق و چوبند دستے نے چیف جسٹس کو سلامی دی چیف جسٹس و دیگر جسٹس نے سول ہسپتال بسیمہ،گورنمنٹ بوائز ہائی سکول اور انٹر کالج کا دورہ کیا جہاں زیر تعمیر عمارتوں کے کام کا معائنہ کیاتقریب کے اختتام پرچیف جسٹس نعیم اختر افغان نے بسیمہ کو سیشن ڈویژن کا درجہ دینے کا باقاعدہ اعلان کردیااس موقع پر ڈائریکٹر جنرل صحت نور قاضی،سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو،سیکرٹری ایجوکیشن‘کمشنر رخشان ڈویژن طارق الرحمان بلوچ‘ڈی آئی جی رخشان نذیر آحمد کرد،دپٹی کمشنر واشک عبدالقدوس اچکزئی ‘ڈپٹی کمشنر خاران منیر احمد موسیانی و دیگر اعلی حکام بھی موجود تھے۔


