لسبیلہ، پولیس ہیڈ کانسٹیبل نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی

بیلہ (انتخاب نیوز) لسبیلہ پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی تاہم خودکشی کی وجہ معلوم نا ہوسکی بیلہ پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد نعش ورثا کے حوالے کردی تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز لسبیلہ پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل رحمت اللہ ولد غلام محمد قوم رونجھو ساکن بگھیاڑی نے گلے میں پھندا ڈال کر درخت سے لٹک کر اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا اطلاع پاتے ہی بیلہ پولیس نے نعش سول اسپتال بیلہ پہنچا کر ضروری کاروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی تاہم خودکشی کی وجہ معلوم نا ہوسکی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں