گوادر کسٹمز کی پنجگور میں کارروائی، کروڑوں رو پے مالیت کی اعلیٰ کواٹی کی چرس برآمد
کوئٹہ (انتخاب نیوز) گوادر کسٹمز کی پنجگور کے مقام پر کاروائی 40کروڑ رو پے مالیت کی اعلیٰ کواٹی کی چر س بر آمد کر لی گئی۔ ترجمان کسٹمز حکام کے مطابق گوادر کسٹمز نے ایف سی کے تعاون سے خاران سے آنے والے ٹرک کی پنجگور کے مقام پر تلاشی کے دوران خفیہ خانوں سے 770 کلو گرام اعلی کوالٹی چرس برآمد کر لی ترجمان کے مطابق بر آمد شدہ چرس کی قیمت چالیس کروڑ روپے بنتی ہے مزید کاروائی جا ر ی ہے۔
Load/Hide Comments


