بی این پی بلوچستان کے فرزندوں کا وارث ہے،ترجمان
کوئٹہ (انتخاب نیوز)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما ء حاجی محمد رفیق سومرو جاموٹ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اور صوبائی وزیر میر ضیاء لانگو اپنے ہی ڈیپارٹمنٹ پی ڈی ایم اے کے بے روزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم نہیں کر سکتا تو ترقی یافتہ بلوچستان کے لیے کیا کردار ادا کریں گے بلوچستان کے پڑھے لکھے بے روزگار نوجوان لاوارث ہرگز نہیں محکمہ پی ڈی ایم اے ہوش کے ناخن لے بی این پی بلوچستان کے فرزندوں کا وارث ہے محکمہ پی ڈی ایم اے بلوچستان ٹیسٹ و انٹرویو دینے والے امیدواروں کو تعیناتی کے آرڈر دینے میں حیلے بہانے سے کام لے رہا ہے بی این پی بلوچستان کے پڑھے لکھے نوجوانوں کی تذلیل ہرگز برداشت نہیں کرے گی اعلیٰ عدلیہ کے فیصلے پر فوری عمل درآمد کو یقینی بنائے جائے ورنہ دما دم مست قلندر ہوگا ان خیالات کا اظہار بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء معروف صنعت کار حاجی محمد رفیق سومرو جاموٹ نے آئے ہوئے بے روزگار نوجوانوں کی وفد سے ملاقات کے موقع پر آن لائن سے بات چیت کرتے ہوئے کہا اس موقع پر بے روزگار اتحاد بلوچستان کے صدر میر اورنگزیب بختیار زئی سدیر احمد ہیجوانی‘غلام رسول مینگل جان زیب بلوچ اور سونا خان جمالی بھی موجود تھے حاجی محمد رفیق سومرو جاموٹ نے کہا کہ ستم ظریفی کی انتہاء ہوچکی ہے بلوچستان کے پڑھے لکھے بے روزگار نوجوان گزشتہ دس سالوں سے مسلسل محکمہ پی ڈی ایم اے بلوچستان کی خالی آسامیوں کے لئے ٹیسٹ و انٹرویو دے رہا ہے لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ادارہ حیلے بہانے سے کام لے رہا ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے بیروزگار نوجوانوں نے حالات سے مایوس ہو کر اعلیٰ عدلیہ کے دروازے پر دستک دی جس پر اعلی عدلیہ نے ٹیسٹ و انٹرویو دینے والے امیدواروں کو فوری تعیناتی کے احکامات جاری کیے آخرکار محکمہ پی ڈی ایم اے نے دو ہفتے کی مہلت مانگ لی لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کئی روز گزر جانے کے باوجود کوئی عمل درآمد نہیں ہو رہا ہے جس کی وجہ سے پڑھے لکھے نوجوانوں میں مایوسی کی لہر دوڑ گئی ہے انہوں نے کہا کہ ستم ظریفی کی انتہا ہوچکی ہے محکمہ پی ڈی ایم اے کے چیئرمین وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اور صوبائی وزیر میر ضیا لانگو ہیں اور دونوں کا تعلق باپ پارٹی سے ہے اس کے باوجود پی ٹی آئی میں آ کے امیدوار بے روزگار نوجوان تعیناتی کے آرڈر سے محروم ہیں انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیر اعلی بلوچستان نواب جام کمال خان عالیانی کے خلاف پی ڈی ایم اے ادارے کو تنقید کا نشانہ بناکر عدم اعتماد کی تحریک پیش کی گئی لیکن آج نوجوانوں کے لئے روزگار کے دروازے بند کر کے خواب خرگوش کے مزے لوٹ رہے ہیں حاجی محمد رفیق سومرو جاموٹ نے کہا کہ بلوچستان کے ادارے اور افسر شاہی اپنا رویہ درست رکھیں بلوچستان اور عوام کے ساتھ نا انصافی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے چیف جسٹس بلوچستان سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ پی ڈی ایم اے بلوچستان مسلسل توہین عدالت کر رہے ہیں ان کے خلاف از خود نوٹس لے کر توہین عدالت کی کارروائی کی جائے تاکہ بے روزگار نوجوانوں کو روزگار کے مواقع میسر ہو سکے۔


