محمود خان اچکزئی کی قیادت میں کارکن متحد ہیں، پشتونخواہ میپ
سنجاوی(این این آ ئی) پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے صوبائی رہنما سردارحبیب الرحمن دمڑ نے کہا ہے کہ پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے چیئر مین محمود خان اچکزئی تھے ہیں انشاء اللہ رہیں گے محمود خان اچکزئی کی قیادت میں پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے کارکنان متحد ہیں پارٹی منظم ہے کسی پر کسی کازور نہیں جو پارٹی سے جانا چاہتے ہیں وہ چلے جائیں جولوگ پہلے پارٹی سے نکلے ہیں ان کا سیاسی انجام بھی سب نے دیکھا ہے پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے حقیقی کارکنان کسی کو گالی گلوج نہ دیتے ہیں نہ کھبی دینگے کارکنان متحد رہیں پارٹی منظم ہے۔ انہوں نے کہاکہ بس دودسمبر عظیم لیڈر خان عبدالصمد خان خان کی برسی کے جلسہ عام کیلئے تیاریاں زور شور سے کریں انشاء اس بار تاریخی جلسہ ہوگا عوام کا سمندر جلسے میں شرکت کریں گے پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کا ہر کارکن جلسے کیلئے پہنچے اور اپنے عظیم لیڈر خان عبدالصمد خان شہید کوخراج تحسین پیش کریں اور اپنے چیئرمین محمود خان اچکزئی نواب ایازخان جوگیزئی ودیگر قائدین کا تاریخی خطاب سنیں۔


