بلو چستان اسمبلی کا اجلاس کل ہوگا
کوئٹہ(انتخاب نیوز)بلو چستان اسمبلی کا اجلاس دو روزہ وقفے کے بعد آج سہ پہر 3بجے ہوگا۔ اجلاس میں بلو چستان اسمبلی میں اپو زیشن لیڈر ملک سکندر خان ایڈو کیٹ بلو چستان میں رہائشی ہو ٹلوں کے ٹیکس کم کر نے سے متعلق توجہ دلاؤ ٹس پیش کریں گے جبکہ اجلاس میں بلو چستان ٹیکنیکل ایجو کیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کا مسودہ قانون مصدرہ2022پیش کیا جائے گا۔ اجلاس میں مو سمیاتی تبدیلی، ما حولیات اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ آرگنائز یشنزبلو چستان، مو سمیاتی تبدیلی، ما حولیات اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ آرگنائز یشنزآف دی گور نمنٹ آف بلو چستان اور لو کل گور نمنٹ، لوکل کونسل بلو چستان کے حسابات سے متعلق آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی آڈٹ رپورٹس برائے آڈٹ سال 2021-22ایوان میں پیش کی جائیں گی۔ اجلاس میں محکمہ تعلیم اور محکمہ محنت و افرادی قوت سے متعلق سوالات دریافت اور انکے جوابات دئے جائیں گے۔


