پاک فوج پر تنقید کرنے والے ملک کے خیر خواہ نہیں،خان محمد دمڑ
سنجاوی: بلوچستان عوامی پارٹی سنجاوی کا اجلاس بلوچستان عوامی پارٹی سنجاوی کے دفتر میں منعقد ہوا جس میں سینکڑوں ا فراد کے ساتھ منتخب کونسران نے بڑی تعداد میں شرکت کی اجلاس میں 25نومبر کو پاک فوج اداروں کے حق میں نکالی جا نے والی ریلی کی کمیٹیاں بنائی گئی مشاورت مکمل کی گئی اجلاس سے خطاب کرتے بلوچستان عوامی پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی خان محمد دمڑ،ملک ایاز خان دمڑ،عثمان آ قا،دنیا خان باچا اندڑ،امیر محمد لالا ودیگر نے کہا کہ پاک فوج اور اداروں افسران پر تنقید کرنے والے ملک اورعوام کے خیر خواہ نہیں پاک فوج اداروں افسران اہلکاران کی وجہ سے یہ ملک محفوظ اور دشمنوں کی جرت نہیں کے پاکستان کی طرف میلی آ نکھ سے بھی دیکھے دشمن ممالک ہمارے طرف دیکھ بھی نہیں سکتے اب ملک میں لوگوں کو پاک فوج اداروں افسران کیخلاف پروپیگنڈوں پر راضی کررہے ہیں مگر پاکستانی عوام اپنے بہادر افواج اداروں افسران کی پشت پر کھڑی ہے ہر وہ سازش پاکستانی عوام ناکام بنادینگے جو پاک فوج ایف سی اداروں افسران کیخلاف کوئی کرے گا۔انہوں نے کہا کہ محب وطن اداروں سے محبت کرنے والے پاکستانی پچیس نومبر کوسنجاوی میں پاک فوج اداروں کے حق میں نکالی جانے والی ریلی میں بڑی تعداد میں شرکت کریں۔


